تازہ ترین

قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے کی نماز جنازہ لالہ موسیٰ میں ادا کر دی گئی

May 18, 2019

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے اُسامہ قمر کی نمازِ جنازہ دن 3 بجے لالہ موسی مین لنک جی ٹی روڈ اسکول گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری اور وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے شرکت کی۔

قمر زمان کائرہ کے اٹھارہ سالہ صاحبزادے اسامہ گورنمنٹ کالج لاہور کے طالب تھے۔ انہیں بیٹے کے ایکسیڈنٹ کی اطلاع اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دی گئی تو وہ اسے ادھوری چھوڑ کر لالہ موسیٰ روانہ ہوگئے۔

قمر زمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بیٹے اسامہ زمان کائرہ کو حادثہ لالہ موسیٰ کے قریب گاڑی درخت سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں اسامہ زمان اپنے دوست کے ہمراہ جا رہے تھے۔ حادثے میں ان کا دوست شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا، جب کہ دوسرے زخمی دوست کو ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی سڑک کنارے لگے درخت سے ٹکرا گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قمر زمان کائرہ کي رہائش گاہ پر لوگوں کي بڑي تعداد تعزيت کے ليے پہنچ گئي۔

قمر زمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کی اچانک وفات پر وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف سمیت اہم سیاسی شخصیات اور رہنماؤں نے دلی ہمدردی، دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو کی جانب سے اندوہناک خبر پر ایک دن کیلئے پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

QAMAR ZAMAN KAIRA

lala musa

Tabool ads will show in this div