کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری

کراچي سرکلر ريلوے کے ٹريک سے تجاوزات کے خاتمے کا آپريشن تيسرے دن بھی جاری رہا۔ گلشنِ اقبال کے کراچي يونيورسٹي اسٹيشن سے کچي اور پکي تجاوزات مسمار کردی گئيں۔

سرکلر ريلوے کی بحالی کے لئے عدالتي حکم پر تجاوزات کے خلاف انتظاميہ نے تيسرے روز بھي کارروائی جاری رکھی۔

گلشنِ اقبال کراچي يونيورسٹي اسٹيشن پر بھاري مشینری سے کچی اور پختہ تجاوزات کو مسمار کيا گيا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلشنِ اقبال نے بتایا کہ کارروائياں جاري رہيں گي۔

ضلع شرقي ميں 20 کلوميٹر ميں سے 11 کلوميٹر کے ٹريک پر تجاوزات قائم ہيں،اب تک 4 کلو ميٹر ٹريک سے تجاوزات کا خاتمہ کيا جا چکاہے، گلشنِ اقبال کے بعد گلستانِ جوہر کي بھي باري آئے گی۔

Karachi Circular Railway

Karachi Mass transit

Tabool ads will show in this div