پشاور میں ڈاکٹروں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

پشاور کے اسپتالوں میں تیسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث دوردرازعلاقوں سے آئے مریض علاج کے لئے ڈاکٹروں کی راہ تک رہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ خان اور ان کے پرائیویٹ باڈی گارڈز کی جانب سے پشاور میں ڈاکٹروں پرتشدد کے بعد حکومت اورڈاکٹروں کے درمیاں تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں جبکہ مذاکرات میں بھی ڈیڈلاک برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں مغلیہ دور کی مسجد آج بھی پوری شان کے ساتھ قائم

پشاور کے تمام اسپتالوں میں تیسرے روز بھی ڈاکٹروں کی جانب سے او پی ڈیز کا بائیکاٹ جاری ہے جبکہ ایمرجنسی میں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔ ڈاکٹروں نے مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے نمٹنے کےلئے پولیس کی بھاری نفری بھی اسپتالوں میں تعینات کردی ہے۔

HEALTH

Tabool ads will show in this div