بلوچستان، بارشوں میں 3 افراد جاں بحق، کھڑی فصلیں متاثر

بلوچستان میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے اور کھڑی فصلوں سمیت رابطہ سڑکوں کو نقصان پہنچا جبکہ صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ میں 27، پنجگور اور کوئٹہ میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارشوں سے دیواریں اور چھت گرنے سے کوئٹہ اور موسیٰ خیل میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ سبی، کوہلو اور خضدا سمیت اندرون بلوچستان قومی شاہراہوں، کھڑی فصلوں اور رابطہ سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا۔

کوئٹہ میں سڑکوں میں گڑھے پڑ گئے جبکہ صفائی نہ ہونے کے باعث کچرا پانی میں بہ کر گلیوں اور سڑکوں پر آگیا۔ شہری کہتے ہیں کہ منتخب نمائندوں نے انہیں نظر انداز کر دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے اور ریلیف کا کام جاری ہے .

Balochistan rain

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div