چینی شہری ’’ڈونلڈ ٹرمپ ٹوائلٹ کلیننگ برش‘‘ کیوں خرید رہے ہیں؟

چین کے شہری ان دنوں دھڑا دھڑ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ برش خرید رہے ہیں تا کہ اپنی حکومت کو سپورٹ کرسکیں۔

امریکی صدر کی شکل والے ٹوائلٹ کلیننگ برش دراصل امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالرز تک کے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد مقبول ہو رہے ہیں جنہیں لوگ اپنی حکومت کو سپورٹ کرنے کیلئے خرید رہے ہیں۔

ٹرمپ کی شکل والے یہ کلیننگ برش چین کی آن لائن ویب سائٹ ٹاﺅ باﺅ پر 20 یو آن تک میں دستیاب ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیں ای بے سے بھی خریدا جاسکتا ہے۔

ایک دکاندار نے تو امریکہ سے انتقام لینے کے لیے گاہکوں کو یہ آفر بھی کر رکھی ہے کہ ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ کلیننگ برش خریدنے پرانہیں ڈونڈ ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ پیپرز مفت دیے جائیں گے۔

چینی دکاندار اس برش کو وزن میں ہلکا اور اسٹائلش قرار دیتے ہوئے ٹوائلٹ کی صفائی کیلئے بہترین قرار دے رہے ہیں۔37 سینٹی میٹر لمبے برش میں نارنجی رنگ کے ہولڈر میں سوٹڈ بوٹڈ مسٹر ٹرمپ لگے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالرز کے ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد چین نے بھی جواب میں امریکی مصنوعات پر 60 ارب ڈاکرز تک کے ٹیکس عائد کیے ۔ دو بڑے ممالک کے درمیان جاری اس تجارتی جنگ سے عالمی مارکیٹ شدید متاثر ہو رہی ہے۔

چین سے قبل گزشتہ سال نیوزی لینڈ میں سب سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل والے ٹوائلٹ کلیننگ برش متعارف کرائے گئے۔ اب یہ دنیا کے مخلتف ممالک میں آن لائن دستیاب ہیں۔

CHINA

Trade war

Donald Trump toilet brushe

Tabool ads will show in this div