پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ آج ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

چوتھے ون ڈے میں انگلش ٹیم کپتان مورگن پر پابندی کے باعث ان کے بغیر میدان میں اترے گی، موگن کی جگہ جوس بٹلر کپتانی کے فرائص انجام دیں گے۔ مورگن کو پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ  میں سلو اوور پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،جب کہ قومي ٹيم ميں فہیم اشرف کی جگہ محمد حفيظ کي شموليت کا امکان ہے۔

دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم اب تک کوئی بھی میچ جیت نہیں سکی ہے جبکہ گرین شرٹس واحد ٹی20 میں بھی 7 وکٹ سے شکست کھا چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیا ن پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ 12 رنزسےکامیاب رہا تھا جب کہ تیسرے میچ میں قو می ٹیم کو 6 وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔

 

چیکن پاکس کے باعث فاسٹ بولر محمد عامر آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے، تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

 

پاکستان کو سیریز بچانے کیلئے ہر حال میں میزبان ٹیم کو ہرانا ہوگا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ناٹنگھم وہي ميدان ہے جہاں انگلينڈ نے پاکستان کے خلاف 444رنز کا ريکارڈ بنايا تھا۔

 

ون ڈے میچز کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو پاکستان کو آخری نو میں سے آٹھ ون ڈے میچز میں شکست کا سامنا رہا ہے۔

ENGLAND

ODI

ENGvsPAK

england spiner

WC2019

Trent Bridge Cricket Ground

Tabool ads will show in this div