حکومت نے ملک کو برباد کرکے رکھ ديا، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب

مسلم ليگ ن کي ترجمان مريم اورنگزيب نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نے ملک کو برباد کرکے رکھ ديا، ترقي آدھي رہ گئی، مہنگائي 3 گنا بڑھ چکي ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتےہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئي ايم ايف سے معاہدے کے بعد اب روز چيزيں مہنگي ہوں گی،9ماہ سےنالائق اور سیلیکٹڈ وزیراعظم ملک پر مسلط ہے، عمران خان کے پہلے9ماہ میں 8 لاکھ لوگ بے روزگار ہوئے، ترقي آدھي رہ گئي، مہنگائي 3 گنا بڑھ گئی۔
ترجمان ن ليگ نے تشویش کا اظہار کیا کہ ملک ميں اب مہنگائي کا نيا طوفان آنے والا ہے۔ عمران خان نےآئي ايم ايف معاہدے اور ایمنسٹی پر بند کمرے میں بریفنگ دی۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا جو ایمنسٹی اسکيم سے فائدہ اٹھائے گا وہ جيل جائےگا، کیاعلیمہ باجی اور جہانگیر ترین جیل میں ہیں؟
PML N
MARYAM AURANGZAIB
تبولا
Tabool ads will show in this div