ٹیکنالوجی

پاک فضائیہ کا جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان

پاکستان نے دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے کہا ہے کہ جدید ترین ریڈار سے لیس یہ طیارہ مارچ 2020 تک آپریشنل جائے گا۔

پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاریاں شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیرملکی جریدے کو انٹرویو میں پاک فضائیہ کے ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری اسی سال شروع ہو جائے گی۔جدید ترین ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کرلیا جائے گا۔

سربراہ پاک فضائیہ نے امید ظاہر کی کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،مزید تین جے ایف 17 تھنڈر بلاک 2 طیارے جون میں پاک فضائیہ کے فلیٹ میں شامل ہوں گے اور یوں بلاک ٹو طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ تربیتی امور کیلئے 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی طیارہ بھی فضائی بیڑے میں شامل کیا جارہا ہے، یہ طیارہ بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔

جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا جہاز عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی طیاروں کا ہم پلہ اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ کا شاہکار ہوگا۔

PAKISTAN AIR FORCE

Tabool ads will show in this div