ایران جلد امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیگا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

May 16, 2019

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جلد مذاکرات کیلئے امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی پر اپنی انتظامیہ میں اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی مسئلے پر مختلف آراء کا اظہار الگ بات ہے اور حتمی فیصلہ بہت سادہ طریقے سے کیا جاتا ہے، اس میں شبہ نہیں کہ مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کا شکار کرنے میں ایران کا کلیدی کردار ہے مگر ایران کو اس سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔

امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے ایرانی تیل کی عالمی منڈی میں خریدو فروخت پر پابندی عائد کردی تھی، جس کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

امریکا سے کشیدگی کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے اور تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔

ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکا نے بھی ممکنہ ایرانی جارحیت کےجواب کیلئے جنگی بیڑا اور جنگی طیارے مشرق وسطیٰ پہنچا دیئے ہیں۔

USA

Tabool ads will show in this div