پیپلزپارٹی کا سندھ کی تقسیم کی بات کرنیوالوں سے معافی کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے سندھ تقسیم کرنے کی بات کرنیوالوں سے معافی کا مطالبہ کردیا، پیپلز پارٹی نئے بلدياتی حلقوں کیخلاف سندھ ہائيکورٹ کے فيصلے کو بھی احتجاجی مہم کا نتيجہ قرار دے رہی ہے۔


شرجیل انعام میمن کہتے ہیں اگر ایم کیو ایم اپنے قائد کے بیان کی تردید کررہی ہے تو پھر وہ کیا تھا جو میڈیا نے براہ راست خطاب سُنایا، اگر میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی تو وہ قصور وار ہے، بولے سندھ توڑنے کی بات کرنے کا جو بھی ذمہ دار ہے وہ معافی مانگے۔


اِس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سينيٹر سعيد غنی نے نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے کے عدالتی فیصلے کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ 


پیپلز پارٹی کے سینیٹر بضد ہیں کہ 2001ء کی حلقہ بندياں بھی برابری کی بنیاد پر نہیں، آخر میں یہ شکوہ بھی کرگئے کہ اگر کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی نئی حلقہ بندياں غلط ہيں تو نئی حلقہ بنديوں کیلئے فرشتے کہاں سے لائيں۔ سماء

کی

کا

سے

سندھ

سندھ

opposition

Tabool ads will show in this div