مستونگ میں فورسز کا آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے، فورسز نے علاقے کا سرچ آپریشن مکمل کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم کوئٹہ اور سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کے علاقے قابو میں کوہ مہران پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر آپریشن کیا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔

تفصیلات جانیے : کوئٹہ میں مسجد کے قریب دھماکا، 4 پولیس اہلکار شہید، متعدد افراد زخمی

آپریشن کے دوران فورسز پر حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 9 دہشت گرد مارے گئے، تخریب کاروں کے ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے آپریشن کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے تربیتی کیمپ تباہ کردیئے، ان ٹھکانوں سے خودکش جیکٹس، کلاشنکوف، 50 کلو گرام سے زائد بارودی مواد اور خوراک کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : گوادر ہوٹل حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، آئی ایس پی آر کا نیا بیان

پولیس حکام کے مطابق مستونگ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کیلئے کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔

مزید جانیے : گوادر حملے میں ملوث چوتھے دہشتگرد کی لاش مل گئی

گوادر کے پی سی ہوٹل پر ہفتہ کو دہشت گرد حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ کوئٹہ میں موٹر سائیکل بم دھماکے میں بھی 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔

MASTUNG

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div