کراچی واٹر بورڈ کی پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی،6 ملزمان گرفتار

وزیر بلدیات سعید غنی و ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسد اللہ خان کی ہدایت پر واٹر بورڈ نے پانی چوروں کیخلاف کامیاب کارروائی کی ہے۔

واٹر بورڈ کے ایگزیکٹیو انجینئر اعجاز احمد کی سربراہی میں واٹربورڈ کی ٹیم اور پولیس نے کارروائی میں حصہ لیا۔اس دوران اعظم بستی محمودآباد میں غیرقانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا،6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے،ملزمان سرکاری لائن سے7 غیرقانونی کنکشن سے پانی لے کر انڈر گراؤنڈ ٹینک میں پانی ذخیرہ کرتے تھے جس کو گاڑیوں میں نصب ٹنکیوں میں بھر کر فروخت کیا جاتا تھا، غیرقانونی ہائیڈرنٹ کی وجہ سے محمودآباد اعظم بستی و ملحقہ علاقے قلت آب کا شکار تھے۔

آپریشن کے دوران سوزوکی پک اپ، گدھا گاڑی،5 ڈونکی پمپس، سمر پمپ اور کئی فٹ پائپ قبضے میں لے لیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا ہے۔

water board

KWSB

Illegal hydrant

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div