لاڑکانہ میں ایچ آئی وی مریضوں کی تعداد 510 تک پہنچ گئی

May 15, 2019

لاڑکانہ ميں 17 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ مکمل کرلی گئی، ایچ آئی وی سے متاثرہ مريضوں ميں روز افزوں اضافہ ہوتا جارہا ہے، رتو ڈيرو ميں 510 افراد ميں وائرس کی تصديق ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق لاڑکانہ ميں صورتحال مزيد سنگين ہوگئی، 17 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کے دوران رتو ڈيرو ميں 510 افراد ميں ايچ آئی وی وائرس کی تصديق ہوچکی ہے، زيادہ تعداد بچوں کی ہے۔

ادھر علاج کیلئے ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر آنے والے مريضوں کے رش پر خاتون ڈاکٹر غصے ميں آگئيں، مريضوں پر چلانے لگيں۔ مریضوں کو کرسیوں سے ہٹادیا، بولیں کہ کرسيوں سے اٹھو يہاں ہيلتھ ورکرز بيٹھيں گے۔

HEALTH

Ratu Dero

Tabool ads will show in this div