کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، تجاوزات کیخلاف آپریشن کا آغاز

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/KCR-1st-Day-Operation-Khi-Pkg-15-05-Hasan.mp4"][/video]

کراچی سرکلر ريلوے کی بحالی کا مشن، تجاوزات کے خاتمے کا آپريشن شروع کرديا گيا۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں سرکلر ريلوے  کو بحال کرنے کا حکم دیا، گلشنِ اقبال اور اردو کالج اسٹيشن کے اطراف جھگيوں پر  ضلعی انتظاميہ نے مشینری چلادی، کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی ساتھ تھی۔

ضلعی انتظامیہ نے کارروائی میں شامل ایک ایکسیویٹر چند جھونپڑیاں توڑ کر خراب ہوگیا، تو بعد میں دوسرے ایکسیویٹر نے کام شروع کیا، آپريشن ميں 250 کے قريب جھونپڑياں اور عارضی تعمیرات ختم کردی گئیں۔

ريلوے حکام کہتے ہيں کہ آپريشن بلا تفريق جاری رہے گا، ڈسٹرکٹ ايسٹ ميں 11 کلو ميٹر کا ٹريک ہے، جس سے تجاوزات صاف کرنی ہیں۔ جمعرات کو مشینری گیلانی اسٹيشن کا رخ کرے گی۔

SCP

Anti Encroachment Campaign