دس ماہ میں تجارتی خسارہ کم،ملکی برآمدات میں بھی کمی

گذشتہ 10 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ تین ارب 86 کروڑ ڈالر کم ہوگیا۔ کمی کی یہ شرح 13 فیصد کے قریب بنتی ہے۔ اسی عرصے میں ملکی برآمدات بڑھنے کے بجائے صفر اعشاریہ ایک دو فیصد گر گئی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران جولائی 2018 سے اپریل 2019 تک تجارتی خسارہ 12 اعشاریہ آٹھ دو فیصد کم ہوا۔
اس عرصہ میں ملکی برآمدات صفر اعشاریہ ایک دو فیصد کمی کے ساتھ 19 ارب 16 کروڑ ڈالر، جبکہ درآمدات 7 اعشاریہ 9 فیصد کمی کے ساتھ 45 ارب 47 کروڑ ڈالر رہیں۔
اس طرح گذشتہ 10 ماہ میں ملک کا مجموعی تجارتی خسارہ 26 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے دوران یہ خسارہ 30 ارب ڈالر سے زائد تھا۔