کراچی میں جمعرات کو ہلکی بارش کی پیشگوئی

May 15, 2019

محکمہ موسمیات نے جمعرات 16 مئی کو کراچی میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچي ميں بارش سے موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہراور گردونواح ميں ہلکي بارش ہوگي۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش سے موسم خوشگوار

گذشتہ روز ملتان، اوکاڑہ، بہاولنگر اور گردونواح  ميں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار اور درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے یکم سے 3 مئی کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا۔

MET OFFICE

weather forecast

KARACHI RAIN

Tabool ads will show in this div