معروف ڈرامہ ڈائریکٹر سید عاطف حسین انتقال کرگئے

معروف ڈرامہ ڈائکریٹر سید عاطف حسین کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ پر ادا کی جائے گی۔

عاطف حسین کے اہل خانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کا انتقال گردے فیل ہو جانے کے باعث ہوا۔ مرحوم کی تدفین پی ای سی ایچ ایس کے سوسائٹی قبرستان میں کی جائے گی۔

 

معروف ٹی وی ڈرامہ سیریز ببن خالہ کی بیٹیاں کیلئے بھی عاطف حسین نے ہدایت کاری کے فرائض انجام دیئے تھے، جب کہ دیگر مشہور ڈراموں میں زندگی دھوپ تم گھنا سایا، ایک تمنا لاحاصل، بے قصور وغیرہ شامل ہیں۔

 

سید عاطف حسین کے انتقال پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اُن کے مداحوں نے تعزیتی پیغام بھی شیئر کیے۔

Pakistani drama

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div