خضدار، دو مسافر کوچوں اور ٹرالر میں تصادم،5افراد جاں بحق

خضدار کے قريب دو مسافر کوچوں اور ٹرالر ميں خوفناک تصادم سے پانچ افراد جاں بحق، جب کہ بچوں اور خواتين سميت اٹھارہ افراد زخمي ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ایک مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی، جب کہ دوسری کراچی سے پنجگور جا رہی تھی۔ اورناچ کے قریب دونوں مسافر کوچز اور ٹرالر میں تصادم ہوا، جس کا سبب تیز رفتاری تھا۔

 

رات گئے پیش آنے والے حادثے کے نو زخمیوں کو کراچي کے جناح اسپتال، جب کہ ديگر افراد کو بيلہ اور وڈھ کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

اسپتال ذرائع کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق خضدار کے علاقے سے ہے۔

TRAFFIC ACCIDENT

KHUZDAR

PASSENGER BUS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div