نجی اور سرکاری اسکول 8 جنوری کو ہی کھلیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا اعلان

اسٹاف رپورٹ


کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں نجی اور سرکاری اسکول 8 جنوری سے ہی کھلیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


او لیول سسٹم کے تحت چلنے والے اسکولوں کی انتظامیہ نے کل (پیر) سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا جس کا جواب دیتے ہوئے محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کردیا کہ تمام سرکاری اور نجی اسکولز 8 جنوری کو ہی کھیلیں گے۔


محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہے کہ نجی اسکولز کی انتظامیہ تعلیمی مراکز 8 جنوری کو ہی کھولیں، کل (پیر کو) کھلنے والے اسکولوں کے خلاف سکت کارروائی کی جائے گی۔


واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے یکم جنوری کو کھلے تاہم شدید سردی کے باعث والدین اور بچوں کی مشکلات کے پیش نظر حکومت سندھ نے صوبہ بھر میں نجی اور سرکاری اسکولز کی تعطیلات 2 سے 8 جنوری  تک بڑھادی تھیں۔ سماء

اور

کا

کو

سندھ

Economy

اسکول

tragic

nigeria

warrant

notes

Tabool ads will show in this div