آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے، شاہدخاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق ایوان کو آگاہ کرے کیونکہ آج پاکستان کا ہر شخص مہنگائی سے پریشان ہے۔

قومی اسملبی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بڑے بڑے مسائل ہیں جن پر بات نہیں ہوئی، ایوان میں ملکی ایشوز پر بات ہونی چاہیے۔ سیاست گالم گلوچ کے ذریعے نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ عوامي مسائل کےلیے ايوان کو بےشک صبح سے رات تک چلائيں۔

قبائلی اضلاع کی اضافی نشستوں کا بل متفقہ طور پر منظور

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فاٹا انضمام کا اثر پورے ملک پر ہوگا، ایک جماعت فاٹا سے متعلق بل پر کریڈٹ لینا چاہتی ہے، لیکن کریڈٹ کبھی کسی ایک کو نہیں لینا چاہیے۔ جنوبی پنجاب بل کو فاٹا پر فوقیت دی گئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ نيب کو آوازيں دبانے کيلئے استعمال کيا جا رہا ہے، کسی کو سیکیورٹی رسک اور کسی کو ’’را‘‘ ایجںٹ کہا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان بھی قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں۔

pakistan economy

IMF loan

Tabool ads will show in this div