گوادر حملہ، سیکیورٹی سپروائزر اویس علی کی نماز جنازہ ادا

گوادر میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی سپروائزر اویس علی شاہ کی نماز جنازہ آبائی گاوں میرا توت میں ادا کردی گئی ہے۔

نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ سمیت پولیس حکام نے بھی شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ شہید نے سوگوار میں 2 بچے اور اہلیہ چھوڑی ہے۔ شہید اویس علی شاہ نے چار سال قبل سیکيورٹی گارڈ کی حیثیت سے یہاں نوکری شروع کی تھی۔

 

واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج کے مطابق گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر ہونے والے حملے میں 5 افراد شہید، جب کہ تین دہشت گرد مارے گئے۔ شہید ہونے والوں میں ہوٹل کے 4 ملازمین اور نیوی کا اہلکار محمد عباس خان شامل ہے۔ شہداء کی شناخت سیکیورٹی گارڈ ظہور اور ہوٹل ملازمین بلاول، فرہاد اور اویس کے ناموں سے کی گئی۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں فوج کے دو کیپٹن، نیوی کے دو اہلکار اور ہوٹل کے دو ملازمین شامل ہیں۔

BLA

PAKISTAN NAVY

funeral prayer

PC Hotel

Tabool ads will show in this div