آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس، علیم خان کے ریمانڈ میں توسیع

احتساب عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے۔

پیر کے روز آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے نیب حکام کو مخاطب کرکے پوچھا کہ علیم خان کيخلاف ریفرنس کی کیا پوزیشن ہے؟ جس پر نیب حکام کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے علیم خان کی پراپرٹی کا ریکارڈ آنا ہے، دیگر شواہد اکھٹے کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

 

عدالت کے روبرو نیب حکام کا مزید کہنا تھا کہ علیم خان کے خلاف تفصیلی ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے نیب حکام کی جانب سے کی گئی استدعا کو منظور کرتے ہوئے 27 مئی تک علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔

 

واضح رہے کہ علیم خان کو 6 فروری کو آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنیاں بنانے کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔ نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے صوبائی وزارت کے عہدے سے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا۔

گرفتاری کے بعد میڈیا سے مختصر گفت گو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں۔

PTI

lahore court

coprruption case

Off Shore Case

Tabool ads will show in this div