شیخ رشید کا جنوبی پنجاب کے اہم ریلوے سیکشن بحال کرنے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے باسیوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بہاولنگر، فورٹ عباس، ہارون آباد اور سمہ سٹہ ریلوے سیکشن کی بحالی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بہاولنگر، فورٹ عباس، ہارون آباد، سمہ سٹہ ریلوے سیکشن کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ  ایم ایل ون اپ گریڈیشن میں بہاولنگر اور سمہ سٹہ سیکشن پرکام شروع کیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ بہاولنگر، سمہ سٹہ ٹریک کی بحالی سے تقریباً 30 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

South Puinjab

Railway Section

Tabool ads will show in this div