بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، شوپیاں میں 2کشمیری شہید

May 12, 2019

مقبوضہ کشمير ميں بھارت کي رياستي دہشتگردي جاري  ہے، جہاں شوپياں ميں بھارتي فوج نے فائرنگ کرکے دو کشميريوں کو شہيد کرديا۔

کشمير ميڈيا سيل کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران علی الصبح ضلع شوپیاں میں فائرنگ کرکے دو بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ دونوں نوجوانوں کو جعلی مقابلے کا رنگ دے کر شہید کیا گیا۔

 

اس سے قبل شہید کیے گئے کشمیری نوجوان کی شناخت اشفاق احمد صوفی کے نام سے کی گئی ہے، جسے ضلع کے علاقے امشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

 

دونوں نوجوانوں کی شہادت پر سوپور قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر دکانیں اور کاروباری مراکز بند تھے، جب کہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ قابض انتظامیہ نے سوپور میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دیں اور تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Indian Soldiers

Tabool ads will show in this div