دہشتگردوں نے بلوچستان میں معاشی منصوبوں کوناکام بنانےکی کوشش کی،عمران خان

وزيراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے بلوچستان میں معاشی منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی، مگر بہادر افواج نے انہیں ناکام بنا دیا۔

وزيراعظم عمران خان نے اپنے بيان ميں گوادر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور اداروں نے بروقت کارروائی کر کے قيمتي جانوں کو بچاليا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہيد اور زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پيش کرتے ہيں اور زخميوں کي جلد صحت يابي کے ليے دعاگو ہيں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھي کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

 

دوسری جانب معاون خصوصي برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے گوادر حملے کي شديد مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہيں، پوري قوم انہيں سلام پيش کرتي ہے۔ اپنے بيان ميں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم دہشت گردي کے خلاف متحد ہے، پاکستان کے امن کے دشمن اپنے عزائم پورے کرنے ميں ناکام ہوں گے۔ معاون خصوصي نے شہداء کے درجات کي بلندي کے ليے دعا بھي کي۔

 

واضح رہے کہ ہفتہ کے روز دہشت گردوں نے گوادر میں ہوٹل میں گھس کر دہشت گردی کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز اور ہوٹل کے گارڈ نے بروقت ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں سے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے ہوٹل کا گارڈ شہید ہوگیا۔

 

سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں تینوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔ کلیئرنس آپریشن کے بعد ہوٹل کو کلیر قرار دے دیا گیا۔

BLA

PM IMRAN KHAN

Gwadar Attack

PC Hotel

Tabool ads will show in this div