سنی تحریک دوسرا مشرقی پاکستان نہیں بننے دے گی، ثروت اعجاز قادری
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سنی تحريک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کہتے ہیں دوسرا مشرقی پاکستان نہیں بننے ديں گے، موجودہ دور سے پرویز مشرف دور بہتر تھا۔
نشتر پارک کراچی میں پاکستان بچاؤ جاں نثاران مصطفیٰ صلی اللہ عليہ و آلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا، موجودہ حکومت سے پرویز مشرف دور اچھا تھا۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سنی تحريک کی موجودگی ميں دوسرے مشرقی پاکستان کا قيام ممکن نہيں، قوم پرستوں کی ہڑتال کی حمايت کرتے ہیں۔
سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ 12 ربيع الاول کے بعد مہنگائی اور دہشتگردی کيخلاف منظم تحريک چلائيں گے، حکومت 11 ربيع الاول کو ملک بھر ميں عام تعطيل کا اعلان کرے۔ سماء