سرفراز احمد نے آخری اوورز میں خراب بولنگ کا اعتراف کرلیا

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ تین سو چوہتر رنز کا ہدف آسان نہیں تھا مگر فخر زمان اور آصف علی نے شاندار بیٹنگ کی۔

میڈیا سے مختصر گفت گو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ بالرز آخری دس اوورز میں اچھی بالنگ نہیں کرسکے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے دی۔ ساؤتھ ہیمٹن میں پاکستان نے 373 رنز کا تعاقب جاندار انداز میں کیا، تاہم پاکستانی ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 361 رنز بناسکی۔

 

اس سے قبل لندن میں ہونے والا پہلے ایک روزہ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا

ODI

2nd odi

WC2019

ENGvPAK

South Hampton

Tabool ads will show in this div