سعودی عرب میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/SAUDI-ARAB-FIRING-12-05.mp4"][/video]

سعودی عرب کے مشرقی علاقے قطیف میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق سعودی سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ریاست میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قطیف کے رہائشی اپارٹمنٹ کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں سے ہتھیار پھینکنے کا مطالبہ کیا، تاہم خوف کے باعث دہشت گردوں نے اہل کاروں پر فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارے گئے۔

 

سعودی حکام کے مطابق آپریشن میں کسی سیکیورٹی اہل کار یا شہری کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔ علاقے میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے، جب کہ متعلقہ فلیٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

terrorist attack

SAUDIA ARAB

Tabool ads will show in this div