انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے دی

ساؤتھ ہیمٹن میں پاکستان نے 373 رنز کا تعاقب جاندار انداز میں کیا تاہم پاکستان ٹیم 12 رنز سے میچ ہار گئی۔ انگلینڈ کے جوز بٹلر 55 گیندوں پر 110 رنز بناکر مین آف دی میچ رہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 373 رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 361 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے محتاط انداز میں ہدف کا تعاقب کیا۔ دونوں کے درمیان 92 رنز کی شراکت ہوئی۔امام الحق 35 رنز بناکر معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ جب گری تو پاکستان کا اسکور 227 رنز تھا۔ فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ انھوں نے 138 رنز بنائے۔
بابر اعظم 51 رنز بناکر عادل رشید کا نشانہ بنے۔ حارث سہیل صرف 14 رنز بناسکے۔ آصف علی نے 51 رنز کی اننگ کھیلی۔ عماد وسیم نے 8 رنز اسکور کئے۔ فہیم اشرف صرف 3 رنز بناسکے۔
سرفراز احمد نے 41 رنز اور حسن علی نے 4 رنز اسکور کئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل دوسرے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 374 رنز کا ہدف دیا ۔ ساؤتھ ہیمٹن میں ہونے والے ون ڈے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی ۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی نے بالنگ کا آغاز کیا۔
جیسن رائے اور جونی بیرسٹو کے درمیان پہلی وکٹ پر 115 رنز کی شراکت ہوئی۔ بیرسٹو 51 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جیسن رائے 87 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جو روٹ 40 رنز بناسکے۔ یاسر شاہ نے ان کی وکٹ لی۔
فخر زمان کی شاندار سنچری کی جھلکیاں دیکھیں
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے 80 رنز دے کر 1،حسن علی نے 81 رنز دے کر 1،یاسر شاہ نے 7 اوورز میں 60 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔فہیم اشرف نے 69 رنز دئیے۔عماد وسیم نے 63 رنز دئیے۔
پاکستان ٹیم میں محمد حفیظ، شعیب ملک اور محمد عامر شامل نہیں تھے۔
An incredible match comes to an end!
England edge to victory by 12 runs in a run-fest that featured scintillating centuries from Jos Buttler and Fakhar Zaman.#ENGvPAK SCORECARD ⬇️https://t.co/9rEw2Z3qSw pic.twitter.com/mHQKcFmggK — ICC (@ICC) May 11, 2019
Match Summary! It was a terrific run chase for Pakistan but falling just short by a dozen runs. England win the second #ENGvPAK ODI by 12 runs.
Scorecard: https://t.co/SnRjNQ5HIc pic.twitter.com/Vv37MTa2vm — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 11, 2019