افغانستان میں پارلیمنٹ کی مشیر خاتون صحافی کو قتل کردیا گیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پارلیمنٹ کی مشیر خاتون صحافی کو قتل کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا ہے کہ کابل میں مسلح افراد نے خاتون صحافی مینا مینگل کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ دفتر سے واپس جارہی تھیں، حملہ آوروں کی صحیح تعداد کا علم نہیں، پولیس اس حوالے سے تفتیش کررہی ہے۔

نصرت رحیم کا کہنا تھا کہ مقتول خاتون صحافی افغان پارلیمنٹ کی کلچرل مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی تھیں۔

KABUL

JOURNALIST

Cultural Adviser

Meena Gul

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div