خوشگوار موسم نے جڑواں شہروں کے باسیوں کے چہرے کِھلادئیے

ہفتے کو راولپنڈی ، اسلام آباد پر بادلوں کے ڈیرے رہے۔ جڑواں شہروں اور گردو نواح میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوا اور گرمی کی شدت میں کمی آئی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے ديگرعلاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

اسلام آباد ، راولپنڈی اور گردو نواح میں موسم تبدیل ہوگیا۔ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوا تو شہر کا حسن مزید نکھر گیا۔ جڑواں شہروں کی صبح رنگین اور ٹھنڈی ہوئی تو موسم کي طرح روزہ داروں کے چہرے بھي کھل اٹھے۔

محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ لاہور،ملتان، سرگودھا اور ساہیوال میں ابر کرم برسنے کا امکان ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ اور بنوں میں بھی ہلکی بارش متوقع ہر۔ سکھر،لاڑکانہ، کوئٹہ،ژوب ، قلات اور گلگت بلتستان میں بھی گرمی کی شدت قدرے کم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ بارشوں اور آندھی سے درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری کم ہوجائے گا۔

MET OFFICE

islamabad weather

Tabool ads will show in this div