ن لیگ اور پیپلزپارٹی حکومتی ناکامی کو اپنی لاٹری نہ سمجھیں،فاروق ستار
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/FAROOQ-SATTAR-ON-PUBLIC-KHI-MONTAGE-09-05-.mp4"][/video]

ایم کیوایم کے سابق رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ اگر حکومت کو عوام کي چيخيں سنائي نہيں دے رہيں تو لوگ سڑکوں پر آجائيں گے، حکومتي تخت اُلٹ جائيں گے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتےہوئے فاروق ستار نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد تشويشناک صورتحال نظر آرہي ہے،عوام معاملات اپنےہاتھوں ميں لےليں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ حکومت کو چيخيں سنائي نہ ديں توعوام سڑکوں پر آئيں گےعوام کے نکلنے سے تخت الٹ جائيں گے،عوام تمام سياسي جماعتوں سے تنگ ہيں،ن ليگ اور پيپلزپارٹي حکومتي ناکامي کو اپني لاٹري نہ سمجھيں۔