گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پردہشت گرد حملہ،ملزمان مارے گئے،آئی جی بلوچستان

 

بلوچستان کے علاقے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ حملے میں شدید فائرنگ کی گئی۔آئی جی بلوجستان محسن بٹ نے بتایا کہ پاک فوج اور ایف سی کے کمانڈوز آپریشن میں شریک ہوئے،بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی علاقے میں موجود تھے۔آئی جی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل میں گھسنے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگئے،ہوٹل کی چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی اہلکار دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔

سماء کے نمائندے کے مطابق ہفتے کی شام تقریبا ساڑھے 5 بجے فائیو اسٹار ہوٹل پر مسلح ملزمان نے حملہ کیا۔ اطلاعات تھیں کہ حملے کے وقت ہوٹل میں غیر ملکی مہمان اور ملازمین موجود تھے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گوادر کے فائیواسٹار ہوٹل پی سی  میں 3 دہشتگردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی،ہوٹل میں داخلے پر سیکیورٹی گارڈ نے دہشتگردوں کو روکنے کی کوشش کی،دہشتگردوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تینوں دہشتگردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ایک جگہ پر محدود کردیا،پی سی ہوٹل میں موجود مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا، سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن 5 گھنٹے جاری رہا۔

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے بتایا کہ حملے کے فوری بعد ہوٹل کو محاصرے میں لے لیا گیا،متعلقہ حکام، فورسز سے رابطے میں ہیں،اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں موجود افراد کو نکال لیا گیا ،تفصيلات جلد سامنے آئيں گی۔

وزير داخلہ بلوچستان نے یہ بھی بتایا کہ فائرنگ سے کچھ افراد کے زخمي ہونے کي اطلاعات ہيں، زخميوں ميں کوئي غيرملکي شامل نہيں ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے گوادر کے ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے ہوٹل میں موجود افراد کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف بہترین حکمت عملی،پوری قوت سےکارروائی کی جائے۔

5 star hotel attack

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div