شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف سماعت 25 مئی تک ملتوی

احتساب عدالت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کےخلاف سماعت 25 مئی تل ملتوی کر دی۔

آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز کی احتساب عدالت ميں سماعت ہوئی۔ ن ليگ کے رہنما حمزہ شہباز طبيعت خرابی اور والد شہباز شريف بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔

دوران سماعت نيب پراسيکيوٹر نے شہباز شريف کے وارنٹ گرفتاري جاري کرنے کي درخواست بھی کي۔

جج نے شہباز شريف اور حمزہ شہباز کي موجودگي کا پوچھا، جس پر ان کے وکلا نے طبي بنيادوں پر حاضري سے استثني کي درخواستيں دے ديں۔ شہباز شريف کي ميڈيکل رپورٹس بھي جمع کرائي گئيں، جبکہ بتايا گيا کہ حمزہ شہباز بھي طبعيت خرابي کے باعث پيش نہيں ہو سکتے۔

عدالت نے استفسار کيا کہ شہباز شریف دو ہفتوں تک واپس آجائیں گے؟ جس پر وکلا نے بتايا کہ وہ خود پیش ہونا چاہتے ہیں، ليکن ڈاکٹروں نے مزید علاج کے لیے رکنے کی ہدایت کی ہے۔

نيب پراسيکيوٹر نے اعتراض اٹھایا کہ ملزم بغير اجازت بيرون ملک چلا گيا، عدالت وارنٹ گرفتاري جاري کرکے واپس لانے کا حکم دے۔

عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

NAB court

RAMZAN SUGAR MILLS

HAMZA SHEHBAZ

ashiana housing scheme

Tabool ads will show in this div