خاتون بلاگر کو آکٹوپس کھانا مہنگا پڑ گیا

چین سے تعلق رکھنے والی خاتون بلاگر لائیو اسٹریمنگ کے سامنے زندہ آکٹوپس کو کھانا چاہتی تھیں، تاہم ان کو اس کوشش پر لینے کے دینے پڑ گئے اور زندہ آکٹوپس کھانے کے چکر میں آکٹوپس ان کے چہرے سے چپک گیا۔

ابتداء میں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے خاتون اپنے مداحوں سے کہہ رہی تھی کہ دیکھو کتنی قوت سے جکڑ ا ہوا ہے، تاہم ساتھ ہی ساتھ وہ اپنے اوپری ہونٹ سے آکٹوپس کو ہٹانے کی کوشش بھی کر رہی ہیں۔

 

منہ سے آکٹوپس چپکنے کے بعد خاتون زور زور سے چلانے اور رونے لگیں۔ لائیو اسٹریمنگ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کو اپنے چہرے سے آکٹوپس ہٹانا کتنا دشوار لگا۔

خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ میرا چہرہ خراب ہوگیا۔ تاہم ویڈیو کے آخر میں خاتون نے چیختے ہوئے کہا کہ اب اگلی ویڈیو میں ضرور کھاؤں گی۔ واضح رہے کہ آٹھ ٹانگوں والے آکٹوپس کو ہشتت پا بھی کہا جاتا ہے بظاہر تو بے ضرر سی مخلوق معلوم ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی بات اس جانور کو ناپسند ہو تو یہ کتنا خطرناک ہوجاتا ہے۔

ریڑی کی ہڈی نہ رکھنے والے جانوروں میں آکٹوپس سب سے زیادہ ذہین سمندری مخلوق ہے۔ آکٹوپس میں ایک خاصا بڑا دماغ پایا جاتا ہے جس میں نصف ارب دماغی خلیات (نیورونز) موجود ہوتے ہیں اور انسانوں کی نسبت 10 ہزار گنا زائد جینز موجود ہوتے ہیں، جنیہیں یہ مخلوق اپنے مطابق تبدیل کرسکتی ہے۔

آکٹوپس موقع کے حساب سے اپنے آپ کو ڈھالنے کی شاندار صلاحیت رکھتا ہے، یہ نہ صرف رنگ بدل سکتا ہے بلکہ اپنی جلد کی بناوٹ تبدیل کرکے ایسی شکلیں اختیار کر لیتا ہے کہ دشمن یا شکار نزدیک ہونے کے باوجود بھی دھوکا کھا جاتے ہیں۔

CHINA

ANIMAL

Live Streaming

Octopus

Video Blogger

face Sucking

tentacles

Kuaishou

Tabool ads will show in this div