مراد سعید کے بعد پی ٹی آئی سینیٹر کو بھی ’’بے بی ‘‘ کا لقب دے دیا گیا

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے بعد اپوزیشن نے سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والےسینیٹر فیصل جاوید کو بھی بے بی کا لقب دے ڈالا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے فیصل جاوید کو بے بی کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بے بی کو بٹھائیں پھر میں بھی بیٹھ جاؤں گا۔

جواب میں شیری رحمان بولیں آپ بیٹھ جائیں بے بی بھی بیٹھ جائےگا، جس پر مولا بخش چانڈیو نے براہ راست فیصل جاوید کو مخاطب ہو کہا ’’بے بی بیٹھ جائیں‘‘۔

اس دوران فیصل جاوید بھی نغمہ گنگناتے رہے ’’ دل تو بچہ ہے جی ‘‘۔

یاد رہے چند دن پہلے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں لیگی سینیٹر مشاہداللہ خان نے بھی فیصل جاوید کو بچہ قرار دیا تھا جبکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے گو ''بے بی'' گو کے نعرے لگائے تھے۔

PTI

Senator

BABY

Faisal Javed

Tabool ads will show in this div