سیالکوٹ میں لیموں 600 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا

سیالکوٹ کے بازاروں سے لیموں غائب ہوگیا ۔ جہاں مل رہا ہے وہاں دکاندار من مانی قیمت وصول کررہے ہیں۔ سستا رمضان بازارہو یا اوپن مارکیٹ، دکاندار 500 سے 600 فی کلو لیموں فروخت کررہے ہیں۔
سستے بازار میں آئے شہرویوں کا کہنا ہے کہ لیموں لینے آئے تھے کیونکہ لیموں عام بازار میں پانچ سو ساڑھے پانچ سو چھ سو میں مل رہا ہے۔ رمضان بازار میں لیموں کا ٹیک ضرور لگا ہوا ہے مگر لیموں موجود نہیں۔
ترجمان شکایت سیل سستا رمضان بازار کا کہنا ہے کہ لیموں وافر مقدار میں موجود ہے اور مل بھی رہا ہے۔ کسی چیز کی یہاں کوئی کمی نہیں ہے،
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ ماہ صیام میں روزدار کو ریلیف مل سکے۔