اس تصویر میں مہوش حیات کو کس کا انتظار ہے ؟

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے سوشل میڈیا پر عروسی جوڑے میں دلہن بنی تصویر اپلوڈ کی ہے۔
ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مہوش حیات نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ افطار کے انتظار میں، وہ لمحہ جب آپ کو پکوڑوں کی خوشبو سے معلوم ہو کہ والدہ نے پکوڑے تلنا شروع کر دئیے ہیں۔ اسی طرح زویا (فلم چھلاوا میں مہوش کا کردار) منٹ گننے میں مصروف ہے۔
Waiting for iftaar like .. 💁🏻♀️ The moment you can smell your mother start frying the Pakoras. ♨️Zoya begins counting the minutes down . #MehwishHayat #Chhalawa movie releasing this #eidulfitr ❤️ pic.twitter.com/a5XOPNqYeP
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 9, 2019
واضح رہے اداکارہ مہوش حیات اپنی نئی آنے والی پاکستانی فلم ’چھلاوہ‘ میں زویا رفاقت چوہدری نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کا ذکر انہوں نے اپنی تصویر کے کیپشن میں کیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے اپلوڈ کی گئی تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیاجارہا ہے، فلم چھلاوہ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔