تحریک انصاف کی حکومت میں قرضوں میں 3 ہزار ارب روپے کا اضافہ
تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں ملکی قرضوں میں 3 ہزار 653 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔
گذشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں قرضوں کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
دستاویز کے مطابق 9 ماہ میں روپے کی قدر گرنے سے قرضوں میں ایک ہزار 421 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مارچ 2019 تک مجموعی قرضے 28 ہزار 606 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان حتمی معاہدہ آج طے پانے کا امکان
اندرونی قرضے 18 ہزار ارب جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم 10 ہزار 436 ارب روپے رہا۔ جی ڈی پی کے لحاظ سے قرضوں کی شرح 74 اعشاریہ 5 فیصد تک پہنچ گئی۔
سال 2014 میں ملک کے مجموعی قرضوں کا حجم 15 ہزار 991 ارب روپے تھا۔
GDP
pti govt
Pakistan loan
تبولا
Tabool ads will show in this div