پاکستان میں آم کی پیداوار میں 30 فیصد کمی کا سامنا

پاکستانی آم کی برآمدات کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، جبکہ موسمی تبدیلی کے باعث پیداوار میں 30 فیصد کمی کا سامنا ہے۔

رواں سیزن ایک لاکھ ٹن آم برآمد کيا جائے گا، جس سے 8 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ ملے گا۔ گذشتہ سال 75 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسوٹرز وحید احمد کا کہنا ہے کہ اس سال موسمی تبدیلی کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 30 فیصد کمی کا سامنا ہے، پاکستان سے زیادہ تر آم سمندری راستے سے بیرون ممالک بھیجا جاتا ہے۔

وحید احمد نے بتایا کہ اس سال آم کی کل پیداوار 18 لاکھ ٹن ہوئی ہے۔

mango production

Tabool ads will show in this div