شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو زندہ دفن کردیا، پڑوسی بھی قتل

سکھر کی تحصيل صالح پٹ میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو زندہ دفن کرديا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے پڑوسی کو قتل اور 4 افراد کو زخمی بھی کیا تھا۔

سکھر ميں پتھروں کے دور کی ياد تازہ کردی گئی، ایس ایس پی سکھر کے مطابق 2 روز قبل پڑوسی کے قتل میں گرفتار ملزم کریم بخش نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ غیرت کے نام پر شرف الدین کو قتل کرنے کے بعد اپنی بیوی کو بھی زندہ دفنا دیا۔

پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر خاتون کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی۔

گرفتار ملزم نے پڑوسی کو قتل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے گھر میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو زخمی بھی کيا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

SUKKUR

woman Murder

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div