اعزازی بنیاد پر چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری

May 09, 2019

سید شبر زیدی کو دو سال کیلئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تقرری اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے سید محمد شبر زیدی کو دو سال کیلئے چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی ہے۔ ایف بی آر کے سینئر افسران نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین تقرری کی مخالفت کی تھی۔ حکومت نے ان لینڈ اور کسٹمز سے تعلق رکھنے والے افسران کو اعتماد میں لینے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔

وزیراعظم عمران خان سے نامزد چیئرمین ایف بی آر کی ملاقات

ٹیکس ریونیو میں بہتری اور ٹیکس نیٹ بڑھانا ان کے لیئے بڑا چیلنج ہوگا، شبر زیدی ٹیکس اور مالیاتی قوانین اور امور کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

Shabar Zaidi

Tabool ads will show in this div