منڈی بہاؤالدین میں دھند کے باعث ٹریفک حادثہ،سات افراد جاں بحق
اسٹاف رپورٹ
منڈی بہاؤالدین : منڈی بہاء الدین میں شدید دھند کے باعث وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں سات افراد جاں بحق، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافروں سے بھری وین بوسال سے لاہور جارہی تھی کہ پھالیہ موڑ کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ دو نے دوران علاج دم توڑا۔
پولیس کے مطابق وین میں پندرہ مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد وین میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز پھالیہ منتقل کردیا گیا۔ سماء
میں
کے
MQM
handed
identity
deals
تبولا
Tabool ads will show in this div