Technology

فواد چوہدری کا 15 رمضان تک 5 سال تک کا قمری کیلنڈر پیش کرنے کا اعلان

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی سے کوئی لڑائی نہیں، وہ بھی سائنسی عمل پر ضد چھوڑ دیں۔ فواد چوہدری نے ملک بھر میں سائنس اسکولز کا جال بچھانے اور خلائی دوڑ میں بھارت کو پیچھے چھوڑنے کا عزم بھی ظاہر کردیا۔

اسلام آباد میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  جن معمر لوگوں کو سامنے بیٹھا بندہ نظر نہیں آتا وہ چاند دیکھنے بیٹھ جاتے ہیں۔ انھوں نے اگست کو بطور سائنس منتھ منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ سائنس اسکولوں کا جال ڈویژنل سطح پر پھیلائیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پہلا خلائی مشن2022 میں جائے گا، بھارت کو سائنس کے میدان میں بھی شکست دینگے۔

فواد چوہدری نے 5 سالہ قمری کلینڈر 15 رمضان تک پیش کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ رویت ہلال کمیٹی سائنس کے معاملے پر ضد چھوڑ دے، قدیم دور بین سے چاند دیکھنا حلال اور نئی سے دیکھنا حرام کیوں ہے؟۔

science and technology

Tabool ads will show in this div