گلوکارہ میشا شفیع کی جج تبدیل کرنے کی درخواست منظور
گلوکارہ میشا شفیع کی علي ظفر کے ہتک عزت کا دعویٰ کو دوسري عدالت منتقل کرنے کي درخواست منظور کر لي گئي ، ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ گيارہ مئی کو سماعت کریں گے۔
ميشا شفيع نے ايڈيشنل سيشن جج شکيل احمد پر جانبداري کا الزام لگاتے ہوئے کيس دوسرے جج کو ٹرانسفر کرنے کي درخواست دائر کي تھي۔
ڈسٹرکٹ اينڈ سيشن جج نے گلوکارہ کي درخواست منظور کر لي اور کيس ايڈيشنل سيشن جج امجد علي شاہ کي عدالت منتقل کرنے کا حکم ديا ۔
میشا شفیع نے سماعت کرنے والے جج پرعدم اعتماد کا اظہار کردیا
سيشن عدالت نے ہدايت کي کہ علي ظفر کے ہتک عزت کے دعوی پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کيا جائے۔
جنسي ہراسگي کے الزامات لگانے پر علي ظفر نے ميشا شفيع کے خلاف سيشن عدالت ميں ہتک عزت کا دعوي دائر کر رکھا ہے۔