چارسدہ میں پولیس وین پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، ملزم ہلاک

خیبر پختونخوا کے وسطی ضلع چارسدہ میں پولیس وین پر اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ملوث ایک ملزم کی لاش مل گئی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان کے مطابق واقعہ چارسدہ کے تحصیل تنگی میں ضلع مہمند کے سرحدی علاقہ میں پیش آیا جہاں پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ پلئی کے مقام پر اشہتاری ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بھی ملزمان پر جوابی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ملزمان فرار ہوگئے مگر فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

فائرنگ میں شہید اہلکار کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی) مہابت خان کے نام سے ہوئی اور زخمیوں میں سپاہی توصیف اور مصور شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی پولیس اہلکاروں کو تنگی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس کی اضافی نفری نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران انہیں فائرنگ کرنے والے ایک شخص کی لاش مل گئی جس کی شناخت بھی مصور کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم مصور تھانہ حانمائی کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مصور کو فائرنگ کے تبادلے کے دوران گولی لگی تھی مگر اس کے ساتھی اس کو زخمی حالت میں اپنے ساتھ لے گئے تھے اور جب وہ چل بسا تو پہاڑوں میں چھوڑ کر چلے گئے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div