عدم ادائیگی کے باعث کوئٹہ کے بی ایم سی اسپتال میں آپریشن تھیٹر بند ،مریض پریشان

نجی کمپنی کو پانچ ماہ کی ادائیگیاں نے ملنے پر کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال کے 15 سے زائد آپریشن تھیٹرز میں کام بند کر دیا گیا ، خدمات معطل ہونے کے سبب ایک دن میں سو سے زائد آپریشن رک گئے۔

اسپتال آنے والے مریض اور انکے تیماردار پریشانی سے دوچار ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ دو روز سے آرہے ہیں لیکن آپریشن نہیں کیا جاتا آج آپریشن تھیٹر میں لے جاکر واپس باہر یہ کہہ کر نکال دیا گیا کہ ان کی ہڑتال ہے وہ آپریشن نہیں کریں گے

ایم ایس بی ایم سی ڈاکٹر فہیم آفریدی کہتے ہیں کہ اسپتال کے تمام آپریشن تھیٹر نجی کمپنی ٹھیکے پر چلا رہی ہے ، حکومت نے کمپنی کو پانچ ماہ سے ساڑھے تین کروڑ روپے ادا نہیں کئے جسکی وجہ سے اسپتال میں کام کرنے والے کمپنی کے 70 ملازمین کوتنخواہوں نہیں ملیں اور آلات جراحی کی سپلائی بھی متاثر ہو رہی ہے اس بناء پر کمپنی نے کام بند کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ادائیگیوں میں تاخیر ہو جاتی ہے، ٹھیکیدار کے پاس اتنا سرمایہ ہونا چاہیے کہ وہ مشکل صرتحال میں کام کو چلا سکے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سی ایم آئی ٹی کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔

Bolan medical complex

BMC Quetta

Tabool ads will show in this div