جامشورو، کوئلے کی کان میں دھماکا، 5 افراد جھلس کر زخمی

May 07, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/05/Coal-Mine-Blast-HYD-07-05.mp4"][/video]

جامشورو کےعلاقے خانوٹ کے قریب کوئلے کی کان میں دھماکے سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پوليس کے مطابق کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے پانچ افراد جھلس گئے۔ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کےلیے سول اسپتال حيدرآباد منتقل کيا۔

دکی کی کوئلہ کان میں ایک اورحادثہ، 2 مزدور جاں بحق

ڈاکٹر کے مطابق تمام افراد 70 سے 80 فيصد جھلس گئے ہیں، تاہم ابتدائی علاج کے بعد کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔

زخميوں کي شناخت اصغر، منٹھار، محرم، گل حسن اور رسول بخش کے ناموں سے ہوئي ہے۔

Coal Mine Blast