رمضان کی پہلی سحری پر کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ

رمضان المبارک کي پہلي سحري پر کراچي کے مختلف علاقوں سے بجلي غائب رہي۔

ملیر کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات ميں بجلی کئي گھنٹے غائب رہي، جبکہ نارتھ ناظم آباد سمیت ضلع وسطی کے مختلف علاقے بھی بجلی سے محروم رہے۔ لیاقت آباد اور گلبہار والوں نے سحري لوڈشيڈنگ ميں کی۔

رمضان میں لوڈشیڈنگ کا خطرہ دور ہوگیا

ترجمان کے اليکٹرک کے مطابق ملیر بھر میں بجلی کی فراہمی رات بھر معمول کے مطابق جاري رہي، جبکہ نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد اور گلبہار سمیت ضلع وسطی کے علاقوں ميں بھی بجلی کی لوڈشيڈنگ نہيں ہوئی۔

ترجمان کا يہ بھي کہنا تھا کہ علاقائی فالٹس کی درستگی کے لیے کے الیکٹرک کا عملہ 24 گھنٹے موجود ہے۔

NORTH NAZIMABAD

electricity load shedding

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div