قوم رمضان میں ملکی ترقی کیلئےخصوصی دعا کرے، فردوس عاشق

 وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اقتصادی مشکلات کے باوجود حکومت رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ دو ارب روپے کے رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر ارزاں نرخوں پر عوام کو ضروری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً دو ہزار یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں' چاول' خوردنی تیل اور چینی سمیت انیس اشیائے خوردونوش رعایتی قیمت پر دستیاب ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ صوفی ازم اور سائنس کے بارے میں القادر یونیورسٹی کا قیام وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول کا وژن ہے جس کا مقصد روشن خیال ' اعتدال پسند اور ترقی پسند پاکستان کے نصب العین کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمل یونیورسٹی میانوالی کی طرز پر وزیراعظم نجی شعبے کی یونیورسٹی کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں ہیں۔

Utility

Firdos Ashiq Awan

Tabool ads will show in this div